Thursday, April 25, 2024

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 تعلیمی ادارے بند

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 تعلیمی ادارے بند
September 18, 2020
 کراچی (92 نیوز) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں دس اور سندھ میں 3 ادارے بند کیے گئے۔ گزشتہ 3 روز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیے گئے  تعلیمی اداروں کی تعداد35 ہو گئی۔ قبل ازیں بھی 22 تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے ۔ این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں سولہ ، اسلام آباد میں ایک اور آزادکشمیر میں پانچ تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے ۔ واضح رہے کورونا کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 9 ویں سے 12 ویں تک کلاسز کا آغاز ہوا تھا ۔ طلبہ نے تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کوخوش آئند قرار دے دیا تھا ۔ طلبا بھرپور جوش وجذبے سے اسکول پہنچے تھے ، ماسک کا استعمال کیا گیا، اسکولوں میں آمد پر طلبا کے سینیٹائزر سے ہاتھ دھلائے گئے، ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا تھا ، اسکولوں میں اسمبلی نہیں ہوئی، جب کہ کلاس رومز میں بھی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا تھا ، سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے طلبا کو چھ فٹ کے فاصلے سے بٹھایا گیا تھا ۔