Thursday, April 25, 2024

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیسے ہوتا ہے ، دیہاتیوں نے شہریوں کو بتادیا

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیسے ہوتا ہے ، دیہاتیوں نے شہریوں کو بتادیا
June 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیسے ہوتا ہے، دیہاتیوں نے شہریوں کو بتادیا،دیہاتیوں نے 48 فیصد ، شہریوں نے 40 فیصد سماجی میل جول نہیں رکھا۔

گیلپ سروے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے بعد یہات میں 48 فیصد جب کہ شہروں میں 40 فیصد عوام نے سماجی میل جول نہیں رکھا جس  سے دیہاتی شہریوں پر سبقت لے گئے ۔  61فیصد خواتین 30 فیصد مردوں نے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کیا، مئی میں 45 فیصد پاکستانی کسی سے نہیں ملے۔

گیلپ سروے میں کہا گیا کہ دیہاتوں کی نسبت شہروں میں حکومتی ایس او پیز پر کم عملدرآمد ہورہا ہے، مئی میں 70 فیصد مردوں نے ایس او پیز پر عمل نہ کرتے ہوئے سماجی میل جول رکھا۔