Thursday, March 28, 2024

کورونا ایس او پیز اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ گرفتار

کورونا ایس او پیز اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ گرفتار
December 9, 2020

لاہور (92 نیوز) کورونا ایس او پیز اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر لاہور پولیس نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر لیا۔ لاہور میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کےخلاف مزید مقدمات بھی درج کیئے گئے۔

تحریک انصاف کی آنکھ کا تارا رہنے والے ڈی جے بٹ کو پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق بینک اسکوائر مارکیٹ پر دوران گشت ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس ٹیم ایک دوکان میں پہنچی۔ پولیس نے دوکان پر موجود شہری آصف عرف ڈی جے بٹ کو سمجھایا کہ آپ ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ڈی جے بٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت کی۔ دوران تلاشی پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک بندوق 12 بور اور گولیاں برآمد کیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم بندوق کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ مہیا نہ کر سکا۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ سمیت کار سرکار میں مزاحمت اور ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔