Friday, April 19, 2024

کورونا، اسپین میں ایمرجنسی میں توسیع، فرانس میں ملک گیر ایمرجنسی، یونان میں لاک ڈاون

کورونا، اسپین میں ایمرجنسی میں توسیع، فرانس میں ملک گیر ایمرجنسی، یونان میں لاک ڈاون
March 23, 2020
میڈرڈ (92 نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اسپین میں ایمرجنسی میں مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی، فرانسیسی پارلیمنٹ نے بھی ملک گیر ایمرجنسی کا قانون پاس کرلیا۔ یونان میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ اسپین میں کورونا وائرس کا بڑھتا پھیلائو کے باعث وزیراعظم پیڈرو سینچیز نے ایمرجنسی کی معیاد مزید 15 دن کیلئے بڑھانے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم پیڈرو سینچیز نے امید ظاہر کا اظہار کیا ہے کہ پارلیمنٹ ایمرجنسی بڑھانے کی حکوتی درخواست مان لے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سینچیزاسپین میں وائرس سے اب تک 1756 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ادھر فرانس میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو پر فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک گیر ایمرجنسی کا قانون منظور کر لیا۔ قانون 510 ووٹوں کی اکثریت سے پاس ہوا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فرانس میں موذی وائرس سے اب تک 674 افراد دم توڑ چکے ہیں، فرانس میں وائرس کے کیسز کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہے۔ یونان میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر یونانی وزیراعظم نے ملک کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق صرف کھانے پینے کی اشیاء، ادویات لینے اور ڈاکٹر کے پاس جانے کی اجازت ہوگی۔ لوگوں کو باہر جانے کیلئے اسپیشل فارم لینا ہو گا۔ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر 150 یورو جرمانہ ہو گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق یونان میں کورونا وائرس سے اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کیسز کی تعداد 624 تک پہنچ چکی ہے۔