Friday, May 17, 2024

کورونا از خود نوٹس، خیبرپختونخوا حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

کورونا از خود نوٹس، خیبرپختونخوا حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
June 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس از خود نوٹس، خیبرپختونخوا حکومت نے بھی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ابتک کورونا سے 500 اموات ہوچکی ہیں، کل 11 ہزار 373 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ صلاحیت 2 ہزار 860 ہے، سرکاری سطح پر روزانہ 1 ہزار 710 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، پرائیوٹ لیبس روزانہ 1 ہزار 1150 ٹیسٹ کررہی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں قرنطینہ سینٹرز سے 3 ہزار 861 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں، جبکہ قرنطیبہ سینٹرز میں اس وقت 5 ہزار 290 مریض موجود ہیں۔