Saturday, May 11, 2024

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ویکسین بلاتفریق لگائی جائے گی، وزیراعظم

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ویکسین بلاتفریق لگائی جائے گی، وزیراعظم
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، احتیاط کی ضرورت ہے، ویکسین بلاتفریق لگائی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا، کہا پارلیمان کو مضبوط کریں۔ جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اُنہوں نے وزراء کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاسوں میں شرکت کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اے ایچ ایس انٹرنیشنل ائیر لائن کے لائسنس کی تجدید نو کا فیصلہ موخر ہوگیا۔ تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کےلئے انڈیا سے مخصوص پتھر منگوانے کی معاملہ موخر کردیا گیا۔

کابینہ نے ای سی سی کے 28 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی، کابینہ سی پیک سے متعلق کمیٹی کے 26 جنوری کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔