Saturday, April 27, 2024

کورونا 24 گھنٹوں میں مزید 34 زندگیاں نگل گیا، 1743 نئے کیسز رپورٹ

کورونا 24 گھنٹوں میں مزید 34 زندگیاں نگل گیا، 1743 نئے کیسز رپورٹ
May 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں قاتل وائرس نے 34 افراد کی جان لے لی، جبکہ 1743 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1743 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 52 ہزار437 ہو گئی۔ کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1101ہو گئی، سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 730 ہو گئی، اب تک 16653 مریض صحت یاب ہو گئے۔