Sunday, September 8, 2024

کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملہ، تین اہلکار زخمی

کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملہ، تین اہلکار زخمی
March 18, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں کورنگی کراسنگ پر رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملے کے نتیجے میں تین رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ڈی جی رینجرز نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز چوکیوں پر حملوں میں ملوث دو تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار ملزم گرفتار کر چکے ہیں۔ کراچی میں ایک بار پھر رینجرز پر بزدلانہ حملے۔ موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے کورنگی کراسنگ پر رینجرز کی چوکی پر دیسی ساختہ بم پھینکا۔ زوردار دھماکا ہوا جس سے چیک پوسٹ کو نقصان پہنچا اور وہاں موجود تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے جائے دھماکا کا دورہ کیا۔ پولیس حکام  سے تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خیز مواد ٹین کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔