Thursday, May 9, 2024

کورنگی پولیس نے آئس ڈیلر سمیت 5 ملزم گرفتار کر لیے ‏

کورنگی پولیس نے آئس ڈیلر سمیت 5 ملزم گرفتار کر لیے ‏
October 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کورنگی پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران آئس ڈیلر سمیت  5ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ کورنگی پولیس نے تعلیمی اداروں میں آئس فروخت کرنے والے 2 ملزمان شکنجے میں لے لئے ، پولیس نے ملزمان کو ڈیفنس موڑ سے گرفتار کیا  ۔ طلبا میں زہر فروخت کرنے والے ملزمان پولیس سے بچنے کیلئے حساس اداروں کا یونیفارم استعمال کرتے تھے ، ملزمان فون کال پر مال فراہم کرتے تھے  ، کارروائی کے دوران پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات بھی برآمد ہوئی ۔ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران عوامی کالونی سے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا  جن سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ۔ دوسری جانب کلری پولیس نے گیگ وار کارندے کو گرفتار کرکے کلاشنکوف برآمد کرلی  ، ملزم افضل شاہ پولیس پر حملوں اور 2 اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔ ملزم کے گھر سے5 اکتوبر کو بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا  ۔