Wednesday, May 8, 2024

کورنگی صنعتی ایریا میں نجی کمپنی کے ملازمین کا بونس نہ ملنے پر احتجاج ، جلاؤ گھیراؤ

کورنگی صنعتی ایریا میں نجی کمپنی کے ملازمین کا بونس نہ ملنے پر احتجاج ،  جلاؤ گھیراؤ
May 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی  صنعتی ایریا  میں نجی کمپنی سیکڑوں ملازمین کا عید سے قبل بونس کی عدم ادائیگی پر  شدید احتجاج ، پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ مشتعل افراد نے  بس کو آگ لگادی ۔

کراچی میں نجی کمپنی کا مزدور دشمن فیصلہ  ، کورنگی صنعتی ایریا میں نجی کمپنی نےبونس کی ادائیگی روک لی  ، ملازمین کا صبر جوابدے گیااور سراپا احتجاج بن گئے ۔

مظاہرین نے صنعتی علاقے کی مرکزی سڑک احتجاج کر کے بند کردی  اور ایک بس کو بھی شعلوں کی  نذر کردیا ، اور پتھراؤ بھی کیا ۔

احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی  ، صورتحال خراب ہوئی تو پولیس اور رینجرز بھی موقعپر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کردیا ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو بھگانے کے بعد اپنی نگرانی میں ٹریفک کی روانی بحال کرائی ۔