Friday, April 26, 2024

کورنگی الیاس گوٹھ میں گھر سے میاں بیوی اور بچی کی لاش برآمد

کورنگی الیاس گوٹھ میں گھر سے میاں بیوی اور بچی کی لاش برآمد
November 22, 2017

کراچی (92 نیوز) کورنگی الیاس گوٹھ میں گھر سے میاں بیوی اور بچی کی لاش ملی ہے، پولیس کو شک ہے کہ علی نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنےکےبعد خودکشی کی۔

پولیس علاقہ مکینوں کی اطلاع پردروازہ توڑ کراندرداخل ہوئی تو 45 سالہ علی ،اس کی بیوی 45 سالہ سریا اور 15 سالہ عائشہ کومردہ حالت میں پایا۔ 8 سالہ ردا شدید زخمی حالت میں ملی ہے۔

پولیس کے مطابق علی نے سریاسے دوسری شادی کی تھی عائشہ اور ردا  سوتیلی بچیاں  ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ میاں بیوی میں اکثرلڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ایس ایس پی ملیرراؤانوار نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش سےایسا لگتا ہےکہ علی نے بیوی اور سوتیلے بچوں پرفائرنگ کےبعد خود کشی  کی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔