Tuesday, April 16, 2024

کورنٹائن مسافروں کو غیرمعیاری، مہنگے کھانے پر وزیراعلیٰ بزدار کا کارروائی کا حکم

کورنٹائن مسافروں کو غیرمعیاری، مہنگے کھانے پر وزیراعلیٰ بزدار کا کارروائی کا حکم
May 4, 2020
لاہور (92 نیوز) کورنٹائن مسافروں کے ہوٹلوں میں غیرمعیاری اور مہنگے کھانے پر احتجاج کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا، غیرمعیاری اور مہنگا کھانا دینے والوں کے خلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ ہوٹلوں کو کورنٹائن مسافروں کے لیے مہنگے داموں غیرمعیاری کھانا فراہم کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، کورنٹائن مسافروں کے مسائل حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے، غیرمعیاری اورمہنگا کھانا فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ہوٹلوں میں مقیم مسافروں نے احتجاج کیا تھا کہ سحری وافطاری میں انہیں غیرمعیاری اور مہنگا کھانا دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فائرفائٹرز کے عالمی دن پر فائرفائٹرز کو سلامی پیش کی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فائرفائٹرز اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر آتشزدگی میں گھرے افراد کی حفاظت کرتے ہیں، فائرفائٹرز کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کاتقاضا ہے، انہیں پیشہ وارانہ امورکی انجام دہی کے لیے تمام ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ریسکیو ون ون ٹوٹو کے عملے کو جدید تربیت دینے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔