Monday, May 6, 2024

کورونا وائرس سے مزید 105 مریض جاں بحق ،2ہزار731 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس  سے مزید 105 مریض جاں بحق ،2ہزار731 نئے کیسز رپورٹ
December 16, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 731 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ 105 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 9 ہزار 10 تک پہنچ گئی ۔

 ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 تک پہنچ گئی ، سندھ میں ایک لاکھ 98 ہزار 482 ، پنجاب میں ایک  لاکھ 28 ہزار 673 ، خیبرپختونخوا میں 53 ہزار 253 ، بلوچستان میں 17 ہزار 796 ، اسلام آباد میں 35 ہزار 203  ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 771 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 799 مریض ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.1 فیصد رہی ، اب تک 3 لاکھ 88 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 369 ہے  ، سندھ میں 25 ہزار 875، پنجاب 9 ہزار 797، خیبرپختونخوا  میں 4 ہزار 869،اسلام آباد 6 ہزار 125، گلگت بلتستان میں 97،  بلوچستان میں 432 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 174 ایکٹو کیسز ہیں، ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 36 ہزار 799 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں ۔