Wednesday, April 24, 2024

کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ اور پولیس چیف ک پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد

کور کمانڈر کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ اور پولیس چیف ک پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد
June 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کور کمانڈر کراچی،ڈی رینجرز سندھ اور پولیس چیف پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے ، سلیم مانڈوی والا بھی اسٹاک ایکسچینج میں موجود تھے ۔

کراچی پولیس چیف اور سی ٹی ڈی کے افسران کی جانب سے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو بریفنگ  دی ۔

ادھرپاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگردوں کے عزائم اور اختیار کیے گئے راستوں کا پتہ چلا لیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے لیاری ایکسپریس وے استعمال کیا،کسٹم ہاؤس کی جانب سے ہوتے ہوئے براہ راست اسٹاک ایکسچینج تک پہنچ گئے۔