Friday, April 26, 2024

کور کمانڈر کراچی پر حملے میں ملوث 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار

کور کمانڈر کراچی پر حملے میں ملوث 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار
February 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے کور کمانڈر کراچی پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ حملے میں ملوث 9 ملزمان کی سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے۔ ملزم عطاء الرحمان، شہزاد باجوہ، دانش امام ، خرم سیف اللہ، عزیز احمد، شہزاد مختار، راؤ خالد، شعیب صدیقی اور خالد کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 2006 میں سزائے موت سنائی تھی۔ دہشت گردوں نے 10 جون 2004 کو کراچی کے علاقے کلفٹن پل پر کور کمانڈر کراچی کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل احسن سلیم حیات محفوظ رہے تھے جبکہ چھ جوان شہید ہو گئے تھے۔ 2006 میں انسداد  دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو سزائے موت، بم دھماکے الزام میں عمر قید اور جائیداد ضبط کرنے کی  سزا سنائی تھی۔ ملزمان نے سزائے موت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے آج عدالت نے مسترد کر دیا۔