Wednesday, April 24, 2024

کورکمانڈر کراچی کا پولیس، رینجرز، سیکیورٹی گارڈز کو زبردست خراج عقیدت

کورکمانڈر کراچی کا پولیس، رینجرز، سیکیورٹی گارڈز کو زبردست خراج عقیدت
July 1, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ سینٹرل پولیس آفس پہنچنے پر آئی جی پولیس مشتاق مہر نے کورکمانڈر کا استقبال کیا۔  کور کمانڈر کراچی ، دہشت گردوں ، مقابلہ ، بہادر ، پولیس ، اہلکاروں ، آرمی چیف ، پیغام ، پہنچایا کورکمانڈر کراچی نے پولیس، رینجرز، سیکیورٹی گارڈز کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جان پر کھیل کر اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنایا۔ کور کمانڈر کراچی نے بہادر پولیس اہلکاروں، شہداء کے لواحقین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔