Sunday, September 8, 2024

کوالیفائنگ راﺅنڈ : زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو 136 رنز پر ڈھیر کر کے فتح سمیٹ لی

کوالیفائنگ راﺅنڈ : زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو 136 رنز پر ڈھیر کر کے فتح سمیٹ لی
March 10, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے میچ میں زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی۔ زمبابوے کے ایک سو سینتالیس رنز‘ سکاٹش ٹیم ایک سو چھتیس پر آو¿ٹ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کا کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے۔ ایونٹ کے پانچویں میچ میں زمبابوے نے سکاٹ لینڈ کو گیارہ رنز سے شکست دے دی۔ آل راونڈ کارکردگی پر شان ولیمز مین آف دی میچ رہے۔ ایک سو اڑتالیس رنز کے جواب میں سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی ۔ صرف بیس رنز پر ہی چار سکاٹش بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ رچی برینگٹن نے چھتیس اور پریسٹن مومسن نے اکتیس رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو سنتالیس رنز سکور کیے۔ شان ولیمز تریپن رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ ایلٹن چگمبرا بیس اور موتمبامی انیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سکاٹ لینڈ کے سفیان شریف، مارک ویٹ اور اے سی ایونز نے دو‘ دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔