Friday, April 26, 2024

کوالالمپور میں ملایا یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ کلچرل اینڈ فوڈ فیسٹول کا انعقاد

کوالالمپور میں ملایا یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ کلچرل اینڈ فوڈ فیسٹول کا انعقاد
November 29, 2018
کوالالمپور (92 نیوز) ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں ملایا یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ کلچرل اینڈ فوڈ فیسٹول کا انعقاد ہوا۔ ایونٹ  میں 18 ممالک کے طلباء کی شرکت ہوئی۔ کوالالمپور ملایا یونیورسٹی کے سالانہ کلچرل اینڈ فوڈ فیسٹول ایونٹ میں پاکستانی طلباء نے رنگا رنگا ملبوسات، ہینڈی کرافٹس اور لذیذ روایتی کھانوں سے  سٹال سجائے۔  ایونٹ کے فیشن اور ڈانس شو میں بھی پاکستانی طلباء نے روایتی رقص پیش کر کے خوب داد سمیٹی۔ پاکستان کے ٹرک آرٹ اور مہندی کے سٹال دیگر ممالک کے طلبہ و طالبات کی توجہ کا مرکز بن رہے ۔ طلبا ٹرک آرٹ اور روایتی پاکستانی  ملبوسات پہن کر سیلفیاں اور تصاویر  بناتے رہے۔ اس موقع پر ملائیشیا  میں پاکستانی سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری نے پاکستانی سٹال کا دورہ کیا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ طلباء کا کہنا  تھا کہ  ہماری ثقافت ہی ہماری پہچان ہے۔ انٹرنیشنل  فورمز پر پاکستان کا  سافٹ امیچ  پیش کرنا ہمارے لیئے  باعث  فخر ہے۔