Thursday, April 25, 2024

کوالالمپور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا آپریشن، اوورسیز پاکستانیوں سمیت کئی گرفتار

کوالالمپور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا آپریشن، اوورسیز پاکستانیوں سمیت کئی گرفتار
May 1, 2020
کوالالمپور (92 نیوز) کوالالمپور کے مینارہ سٹی ون اپارٹمنٹ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے آپریشن کیا، اوورسیزپاکستانیوں سمیت کئی گرفتار کرلیے گئے۔ مینارہ سٹی ون اپارٹمنٹ میں کورونا ٹیسٹنگ کے دوران سکیورٹی اداروں کو غیرقانونی تارکین وطن کے قیام کا علم ہوا، جس پر ملایئشین امیگریشن حکام، مسلح افواج اورپولیس نے بڑا اپریشن کرکے غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ہونےوالوں میں بچے اور خواتین بھی بڑی تعداد شامل ہے، ہتھکڑیاں لگا کر حراستی مراکزمنتقل کیا گیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق غیرقانونی تارکین وطن کو 31 دسمبر 2019 تک خصوصی ایمنسٹی سکیم کے تحت ملک چھوڑنے کی مہلت دی گئی تھی، گرفتارہونے والے اوورسیزپاکستانیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کردی۔ مینارہ سٹی ون اپارٹمنٹ میں تین سے چارہزار افرادرہائش پذیر ہیں، جن میں اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ مینارہ سٹی ون کو چند ہفتے قبل کورونا کے کیسز سامنے آنے پر ملائشین حکومت نے سیل کردیا تھا۔