Friday, May 17, 2024

کوالالمپور سمٹ، پاکستان کی عدم شرکت بارے خبروں کی سعودی سفارتخانے کی تردید

کوالالمپور سمٹ، پاکستان کی عدم شرکت بارے خبروں کی سعودی سفارتخانے کی تردید
December 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت بارے خبروں کی سعودی سفارتخانے نے تردید کردی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو عدم شرکت پر مجبور کیا، نہ ہی دھمکی دی، دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد، افہام وتفہیم اور باہمی احترام پر قائم ہیں۔ ایک روزقبل ترک صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کی کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت کو سعودی عرب کی جانب سے دبائو کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔