Thursday, March 28, 2024

کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر ترک صدر کی ناراضگی دور نہ ہوسکی

کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر ترک صدر کی ناراضگی دور نہ ہوسکی
December 20, 2019
انقرہ (92 نیوز) کوالالمپور سمٹ میں سعودی عرب کے دباؤ پر پاکستان کی عدم شرکت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کی ناراضگی دور نہ ہوسکی۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک میڈیا سے گفتگو میں شکوہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان سمٹ میں شرکت کرتے تو بہت خوشی ہوتی۔ اردوان نے کہا سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ سمٹ میں شرکت کی صورت میں اسٹیٹ بینک میں رکھی اپنی رقم وہ نکال لے گا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز کو بھی بے دخل کردیا جائے گا ،معاشی مشکلات کی وجہ سے عمران خان کو سعودی دباؤ کے آگے سر جھکانا پڑا۔