Saturday, April 20, 2024

کوئی یہ حکم نہیں چلا سکتا کہ چین کو کیا کرنا چاہیے، صدر شی جن پنگ

کوئی یہ حکم نہیں چلا سکتا کہ چین کو کیا کرنا چاہیے، صدر شی جن پنگ
December 19, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز)چینی معاشی اصلاحات کے 40 سال پورے ہونے پر صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  کوئی بھی یہ حکم نہیں چلا سکتا کہ چین کو کیا کرنا چاہیے۔ اپنے خطاب میں  چینی صدر شی جن پنگ نے  کہا کہ ان کا ملک دوسری اقوام کے بل بوتے پر ترقی نہیں کرے گا، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ چین کے لوگوں کو  بتائے کہ کیا ہونا چاہیے اور کیا نہیں۔ صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ترقی کے باوجود ان کا ملک عالمی بالادستی کا متلاشی نہیں ۔ اس موقع پر انسانیت کے مستقبل کے لیے چین کی کوششوں اور چین کی ترقی کے لیے حاصل ہونے والے اہداف کی مثالیں پیش کی گئیں۔ صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے ساتھ جاری تجارتی تنازع پر کوئی بات نہیں کی ،چین کے  رہنما دنگ شاؤپنگ کی جانب سے اصلاحات اور آگے بڑھنے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا،جس کے نتیجے میں ہونے والی ترقی سے چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن کر ابھرا ہے۔