Friday, April 19, 2024

کوئی پوچھے تو کہنا ڈنک آیا تھا،ڈینی مورسن

کوئی پوچھے تو کہنا ڈنک آیا تھا،ڈینی مورسن
March 9, 2020
لاہور ( ویب ڈیسک ) لاہور قلندرز کے جارحانہ بلے باز بین ڈنک کے  12 چھکے کراچی کنگز کو لے ڈوبے ،  فلک شگاف  چھکوں  نے فتح لاہور قلندرز کے قدموں میں ڈال دی ۔ بین ڈنک  کی بیٹنگ پر  پر اردو میں تبصرہ کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈینی مورسن نے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا ڈنک آیا تھا، ان کا اردو میں تبصرہ  سوشل میڈیا پر  بہت مقبول ہورہا ہے ۔ [caption id="attachment_270912" align="alignnone" width="500"] ڈنک اور سہیل کی 140 رنز کی پارٹنرشپ، لاہور نے کراچی کو ہرادیا[/caption] بین ڈنک نے گزشتہ روز  کراچی کنگز کے خلاف 40 گیندوں پر 12 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنا کر فتح کو لاہور قلندرز کے قدموں میں ڈال دیا تھا۔بین ڈنک مین آف دی میچ قرار پائے  تھے ۔