Sunday, May 12, 2024

کوئی معجزہ ہو تو پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ بچا سکتا ہے ، یاسر عرفات

کوئی معجزہ ہو تو پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ بچا سکتا ہے ، یاسر عرفات
August 24, 2020

لندن ( 92 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹریاسر عرفات کاکہنا ہے کہ کوئی معجزہ ہو تو پاکستان انگلینڈکیخلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ بچاسکتا ہے۔

لندن میں  92 نیوز کے بیورو چیف  غلام حسین اعوان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  یاسر عرفات نے کہا کہ بھاری بھرکم کوچنگ اسٹاف کا قومی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا،ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم باؤلنگ ،بیٹنگ اورفیلڈنگ میں فلاپ نظرآئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت ہی مایوسی ہو رہی ہے ، پہلا میچ جیتنے کا بہت اچھا چانس تھا جو انہوں نے ہاتھ سے گنوا دیا ، دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا ، اب بارش سمیت کوئی معجزہ ہی ہو تو یہ میچ بچ سکتا ہے ۔

یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی وائٹ بال کی ٹیم ورلڈ کپ جیتی ہوئی ہے تو پاکستان کو بہت ٹف ٹائم ملے گا ، اب امید ہی کر سکتے ہیں کہ وہ اچھے کھیلیں گے ۔