Friday, March 29, 2024

کوئی قائد ایوان سے پوچھے ان سے این آر او کس نے مانگا ہے ، شہباز شریف

کوئی قائد ایوان سے پوچھے ان سے این آر او کس نے مانگا ہے ، شہباز شریف
October 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے این آر او سے متعلق کہا کہ  کوئی قائد ایوان سے پوچھے ان سے این آر او کس نے مانگا ہے ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این آر او پر لعنت  بھیجتا ہوں ، ہم نے مشرف کی جیلیں کاٹی ہیں،بجلی پر میرا نام لیکر کہا گیا کہ مہنگے ترین منصوبے لگائے گئے۔شہباز شریف جوش خطابت میں پیپلز پارٹی کو حکومتی جماعت کہہ گئے ، پی پی ارکان کے اعتراض پر تحریک انصاف کا نام لے کر درستی کی۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے منصوبوں میں لاگت بڑھانے کے معاملے پر وزیراطلاعات فواد چودھری کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا ، غلط ثابت ہونے پر ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کو من مانی اور ظلم وستم نہیں کرنے دیں گے ، ان کے راستے میں آئینی دیوار بنیں گے۔ قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران خوب دل کی بھڑاس نکالی ، این آر ا  مانگنے کا ثبوت فراہم کرنے پر سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا ۔ شہبازشریف نے منصوبوں میں لاگت بڑھانے جانے کے بیان پر وزیر اطلاعات فوادچودھری کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دھاندلی کی پیداوار قرار دے دیا، شہباز شریف نے نیب پر بھی لفظی گولا باری کی ۔ شہباز شریف نے خطاب کے دوران اپنی صفائیوں اور حکومت پر تنقید کے ساتھ ساتھ نیب جیل میں سہولیات نہ دیئے جانے کا شکوہ بھی کرڈالا، انہوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے بھارتی بربریت کی بھی مذمت کی ۔