Friday, April 26, 2024

کوئی غیرملکی کھلاڑی واپس جانا چاہتا ہے تو جا سکتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ

کوئی غیرملکی کھلاڑی واپس جانا چاہتا ہے تو جا سکتا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ
March 13, 2020

 لاہور (92 نیوز) کرونا کے اثرات پی ایس ایل پر بھی پڑنے لگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ آ گیا۔ ترجمان کے مطابق کوئی غیرملکی کھلاڑی واپس جانا چاہتا ہے تو جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے مقامی کھلاڑی بھی اگر میچ نہیں کھیلنا چاہتے تو اجازت ہے۔ ساتھ یہ بھی کہا کہ میچز شیڈیول کے مطابق ہی ہونگے۔

پی سی بی کی آفر کے بعد کچھ غیرملکی کھلاڑیوں نےواپس کا سامان باندھ لیا۔ کراچی سے دو فلائٹس میں کھلاڑیوں کی سیٹ بک ہو گئیں۔ غیرملکی پرواز ای کے چھ سو تین اور ای کے چھ سو نو سے کھلاڑی اپنے ممالک واپس جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق واپس جانے والوں میں لیونگ اسٹن ، ڈاؤسن ، بریتھ وائٹ ، ہیلز شامل ہیں۔ گریگ کری ، بینٹن ، وینس اور روسو بھی واپس جا رہے ہیں۔ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنے وطن واپسی پر غور شروع کر دیا ہے۔