Sunday, September 8, 2024

کوئی عینی شاہد نہیں ملا!!! پولیس کو تحقیقات میں مشکلات!! وزیراعظم کا نوفل گوڈیل کو فون، پھولوں کا گلدستہ بھجوایا

کوئی عینی شاہد نہیں ملا!!! پولیس کو تحقیقات میں مشکلات!! وزیراعظم کا نوفل گوڈیل کو فون، پھولوں کا گلدستہ بھجوایا
August 19, 2015
کراچی (92نیوز) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو ابھی تک کوئی عینی شاہد نہیں ملا ہے۔ پولیس نے چند راہگیروں کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نواز شریف نے رشید گوڈیل کے بیٹے نوفل گوڈیل کو ٹیلیفون کیا اور ان کے والد کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعظم نے گلدستہ بھی بھجوایا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان نے کہا تھا کہ رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے آئندہ 24گھنٹے نہایت اہم ہیں۔ 17رکنی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔