Saturday, April 20, 2024

کوئی طاقت نیب کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتی ، چیئرمین نیب ‏

کوئی طاقت نیب کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتی ، چیئرمین نیب ‏
May 2, 2019
ملتان ( 92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کوئی طاقت نیب کو ڈکٹیشن نہیں دے سکتی، ہمیں کیس بنانے کا شوق نہیں، جہاں کیس بنتا ہے وہاں بنے گا، جو کرے گا وہ بھرے گا۔ کرپٹ افراد کو واضح پیغام دیتے ہوئے چیئرمین نیب نے  کہا کہ نیب قانون میں کسی قسم کی کوئی کالک نہیں، یہ ان لوگوں کیلئے کالا قانون ہے جو ابھی تک ڈکیتیوں میں مصروف ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، ہماری سیاست سے غرض ہے نہ کسی طبقے سے، جو بھی اقتدار میں لوٹ مار کی طرف جائے گا اسے نیب کا سامنا کرنا پڑے گا۔