Friday, May 17, 2024

کوئی بھی پاکستان کو کسی وجہ سے بھی لا پتہ ہے ، ہمیں عزیز ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

کوئی بھی پاکستان کو کسی وجہ سے بھی لا پتہ ہے ، ہمیں عزیز ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
December 6, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) ڈی جی آئی آیس پی آر میجر جنرل آصف غفور  نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ  لاپتہ افراد کے 7ہزار میں سے 4 ہزار کیسز حل ہو چکے ہیں ، کوئی بھی پاکستان خواہ ہو کسی وجہ سے بھی لا پتہ ہو ہمیں عزیز ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ  ہمسایہ ملک افغانستان کا اپنے بارڈر ، قریبی علاقوں پر کنٹرول نہیں ، ٹی ٹی پی کی فورس افغانستان میں بیٹھی ہوئی ہے ۔ کراچی کرائم ریٹ کے حوالےسے دنیا میں چھٹے نمبر پر تھا مگر اب کراچی میں امن  اور کاروباری سر گرمیاں بڑھی ہیں ۔ آنے والے دنوں میں کراچی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ میجر جنرل آصف غفور نے نیوز کانفرنس میں کہا کہوقت آیا تو بتائیں گے پی ٹی ایم کیسے چل رہی ہے 2016 میں فاٹا اور خیبرپختونخوا میں  4900 چیک پوسٹیں تھیں ، جنہیں کم کیا گیا۔ چیک پوسٹوں کو کم کرنا پی ٹی ایم کا  مطالبہ تھا ۔ شروع میں پی ٹی ایم کے تین مطالبات تھے جن میں چیک پوسٹیں کم کرنا ،لا پتہ افراد کی بازیابی شامل تھے ۔ وقت آنے پر بتائینگے پی ٹی ایم کیسے چل رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  ملک بھر سے 32 ہزار کے قریب ہتھیار برآمد کئے گئے ، کراچی میں امن کا کریڈٹ سندھ رینجرز اور سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے  ،رینجرز نے جانفشانی سے قربانیاں دے کر کراچی کی روشنیاں لوٹائی ہیں ۔ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، کام جاری رہاتو ان علاقوں میں مزید امن آئیگا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ  بلوچستان کی آبادی پاکستان کا 6 فیصد ہے،بلوچستان میں فراری سرنڈر کر رہے ہیں،ملک سے باہر بیٹھے شرپسند بھی قومی دھارے میں شامل ہوں، استحکام کے آپریشن کے نتیجے میں وقت قریب ہے مکمل امن کی طرف جائیں گے،دعا ہے وہ دن آئے جب پاکستان میں کوئی دہشتگردی کا حملہ نہ ہو۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کو بھی بھارتی میڈیا میں منفی رنگ دیا جارہا ہے،امید کرتے ہیں ہمارے اس اقدام کا بھارت بہتر جواب دے گا۔ رواں سال ڈھائی ہزار سے زائد جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی اور 55 شہری شہید ہوئے ، بھارت سمجھے کہ سیز فائر خلاف ورزی سے کیا فرق پڑتا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ  افغانستان کو ری بلڈ امریکا اور فارنرڈونر نے کرنا ہے،40 سال سے افغان مہاجرین یہاں رہ رہے ہیں، میڈیا 6ماہ کیلئے پاکستان کی پراگرس اور پوٹینشل دکھائے پھر دیکھیں پاکستان کہاں جاتا ہے، جو طاقت اس وقت میڈیا کی ہے وہ کسی ریاستی ادارے کی نہیں،میڈیا لوگوں کو پاکستان میں ہونے والی بہتری کو دکھائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ  پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ، بھارت سیکولر ملک ہے کم سے کم سیکولر تو بن جائے،ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔ بھارت جنگ کرنے آئے گا تو دیکھ لینگے۔