Friday, April 19, 2024

کوئی احمق ہی پاک بھارت جنگ کے آپشن پر غور کر سکتاہے : پاکستانی ہائی کمشنر

کوئی احمق ہی پاک بھارت جنگ کے آپشن پر غور کر سکتاہے : پاکستانی ہائی کمشنر
May 31, 2016
نئی دہلی (92نیوز) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ جنگ پاک بھارت مسائل کا حل نہیں اور کوئی احمق ہی جنگ کے آپشن پر غور کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق کانفرنس میں عبدالباسط نے کہا پاکستان تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتا ہے جس کیلئے دونوں ممالک میں نتیجہ خیز مذاکرات ہونا ضروری ہیں۔ مذاکرات کاعمل جب بھی ہوا فیصلہ کن ہو گا۔ پاکستان مذاکرات برائے مذاکرات نہیں بلکہ کسی نتیجے پر پہنچنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات پر تعاون کر رہے ہیں اور امید کی جانی چاہئے کہ جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔