Monday, September 16, 2024

کوئٹہ،چمن، بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

کوئٹہ،چمن، بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
February 10, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ،چمن، بارکھان اور مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ زیارت، لوئر اور اپر اورکزئی ایجنسی کے علاوہ پارا چنار میں سفید موتیوں کی برسات سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں سفید گالوں کی برسات اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے سے جاتی سردی پھر سے لوٹ آئی۔ زیارت کی وادی چوتیر سڑی کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئیجس نے ہر چیز کو ڈھانپ لیا۔

زیارت کے ہی علاقے سنجاوی  ، شیرین.نشپہ میں ہونے والی دو سے تین انچ سفید موتیوں کی برسات سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔

لوئر اورکزئی اور اپر اورکزئی ایجنسی کے علاوہ پارہ چنار میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، ٹانک میں گہرے سیاہ بادلوں نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔

کوئٹہ ، چمن اور بارکھان  کےعلاوہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو چکاہے  ۔ جس کے آئندہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

کشمور، قلعہ عبداللہ ، میزئی اڈہ اور گلستان میں کہیں گہرے بادلوں کا راج  ہے ۔