Friday, April 19, 2024

کوئٹہ،نامعلوم افراد کی نجی اسکول کے گیٹ پر فائرنگ، چار طلبہ زخمی

کوئٹہ،نامعلوم افراد کی نجی اسکول کے گیٹ پر فائرنگ، چار طلبہ زخمی
October 24, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کے علاقے کلی ہشابو میں نامعلوم افراد نے نجی سکول کے گیٹ پر فا ئر نگ کر دی ، سکول کے احاطے میں مو جو د 4طلبا گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ۔صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ نے والے کانو ٹس لیتے ہو ئے واقع کی جلد تحقیقا ت کا حکم دے دیا۔ کوئٹہ کے علا قے کلی شابو میں نامعلوم افراد کی نجی سکول پر فا ئر نگ سے 4طلبازخمی ہو ئے  جنہیں فوری طو ر پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جبکہ قا نون نافذ کرنے والے اداروں نے علا قے کو گھیرے لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ واقعے میں زخمی ہو نے والے طلبا نے بتایاکہ وہ تفریح کے دوران سکول کے احاطے میں کینٹین سے چیز یں خریدنے آئے تھے جب نامعلوم افراد نے ان پر فائر نگ کی ۔ بچوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ سکول میں سیکیورٹی کے مو ثر انتظامات نہ ہونے کے باعث  واقعہ پیش آیا۔ سول ہسپتا ل میں بچوں کی عیادت کرنے آئے صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ نے والے کانو ٹس لیتے ہو ئے واقع کی جلد تحقیقا ت کا حکم دے دیا۔ سول ہسپتال کے ایم ایس محمد سلیم نے بتا یا کہ گو لیاں بچوں کے پیروں میں لگی ،تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔