Friday, March 29, 2024

کوئٹہ،مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا آغاز کردیا

کوئٹہ،مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا آغاز کردیا
December 12, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے سلسلے میں تقریبات کا آغازکردیا گیا، مقامی ہوٹل میں مسیحی برادری نے ویلکم کرسمس کی تقریب منائی ۔ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ویلکم کرسمس کی تقریب سجی  جہاں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نےکرسمس ٹری کو برقی قمقوں،بیلز،سنتا کلاز اور اسٹار، سے سجایا۔ کوائر نے موسیقی کی دھن پر کرسمس کی آمد کے گیت گائے۔ خواتین کا کہناتھاکہ کرسمس امن کا پیغام اور خوشی کی نوید ہے وہ کرسمس کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نےویلکم کر سمس کا کیک بھی کاٹا جبکہ اس موقع پر پادری نے ملکی سلامتی ،امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کروائیں۔