Wednesday, May 22, 2024

کوئٹہ،لوڈشیڈنگ کے باعث درزیوں کا بکنگ بند کرنے کا اعلان

کوئٹہ،لوڈشیڈنگ کے باعث درزیوں کا بکنگ بند کرنے کا اعلان
May 23, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی تمام مسلمان سحر و افطار کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں ، ایسے میں بازار افراد سے کھچا کھچ بھر جاتے ہیں اور کپڑوں کی خریداری کے بعددوسری مشکل پیش آتی ہے اچھے درزی کی تلاش کی ۔ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے بعد بہت سے درزی کپڑوں کی بکنگ بند کر دیتے ہیں مگر کوئٹہ میں لوڈ شیڈنگ کے باعث درزیوں نے ابھی سے ہی بکنگ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ درزیوں کا کہنا ہے کہ شہری کپڑے لے کر آتے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ نے ان کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں، ہاتھ کی مشینوں سے آرڈر بروقت مکمل کرنا ممکن نہیں جب کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی کی مشینیں بے کار پڑی ہیں ۔