Tuesday, April 16, 2024

کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکا، 3سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4زخمی

کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکا، 3سکیورٹی اہلکاروں سمیت 4زخمی
March 1, 2017

کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

زخمیوں کو فوری طورپرایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ایف سی نے جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔