Friday, April 19, 2024

کوئٹہ،دہشتگردوں کا ایف سی سینٹر پر ناکام حملہ،5دہشتگرد جہنم واصل

کوئٹہ،دہشتگردوں کا ایف سی سینٹر پر ناکام حملہ،5دہشتگرد جہنم واصل
May 17, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز )کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ایف سی مدد گار سینٹر پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی مگر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے  حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کا کہناہے 5 دہشتگردوں نےدھماکاخیزمواد سےبھری گاڑی  کیساتھ سینٹرمیں جانے کی کوشش کی ، حملہ  کلی الماس میں دہشتگردوں کی ہلاکت کا ردعمل تھا ْ تین خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دو دہشتگرد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے واصل جہنم ہوئے ۔ دہشتگردوں کے حملے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔