Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ:خروٹ آباد میں حساس اداروں کی کارروائی، دو دہشتگرد گرفتار، ملزموں کا ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف

کوئٹہ:خروٹ آباد میں حساس اداروں کی کارروائی، دو دہشتگرد گرفتار، ملزموں کا ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف
June 8, 2015
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کے بعد حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ خروٹ آباد میں کارروائی کے دوران دو ملزم پکڑے گئے جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزموں نے ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ مزید تفتیش کے لیے ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔