Friday, April 26, 2024

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے باعث غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا
May 25, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان میں غریب مریض ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث رل گئے ان کا کہنا ہے کہ حکمران کرپشن کررہے ہیں، ڈاکٹرزہڑتال پر ہیں اور عوام مشکلات سے دوچار ہیں مگر پوچھنے والا کوئی نہیں۔ تفصیلات کےمطابق ینگ ڈاکٹر ز اور پیر امیڈ یکل اسٹا ف کی جانب سے بلوچستا ن بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے جبکہ او پی ڈی میں ۲۵ طب کے شعبہ جا ت میں تعینات سنئیر ڈاکٹرز بھی بیٹھنے کی زحمت ہی نہیں کررہے داکٹروں کی جانب سے او پی ڈیزمیں عدم حاضری سے صوبے کے دوردراز علاقوں سے آئے مریض مشکلات سے دوچار ہیں۔ پیرا میڈیکل اسٹا ف کا کہنا ہے کہ حکومت مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدہ ہی نہیں۔ ان کے گھروں سے ٹینکی سے پانی کے بجائے پیسے نکل رہے ہے اور ہسپتالوں میں طبی سہولیات تو دور کی بات پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں۔ ینگ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ کل سول ہسپتال سے ریلی نکالی جائے گئی جو بلوچستان اسمبلی کے سامنے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا دے گی۔