Thursday, May 9, 2024

کوئٹہ ، ہنہ اوڑک میں علاقہ مکینوں کا گیس کی بندش کے خلاف احتجاج

کوئٹہ ، ہنہ اوڑک میں علاقہ مکینوں کا گیس کی بندش کے خلاف احتجاج
January 14, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں گیس کی لوڈ شیڈنگ پرعوام کا پارہ چڑھ گیا۔ ہنہ اوڑک میں علاقہ مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے تین روز سے ہمارے علاقے میں بجلی اور گیس نہیں آرہی۔ شدید سردی کے باعث بچے بیمار ہو رہے ہیں ۔ وضو کے لئے پانی نہیں ہے۔ علاقوں میں اب بھی کئی فٹ برفباری ریکارڈ ہوئی ہے۔ احتجاج کے باعث کوئٹہ ہنہ روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔