Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ ، ہنرمند خواتین کی بنائی گئی اشیا آن لائن فروخت ہونگی

کوئٹہ ، ہنرمند خواتین کی بنائی گئی اشیا آن لائن فروخت ہونگی
November 29, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ہنر مند خواتین کے بنائے گئے دستکاری کے نمونے اب آن لائن فروخت ہونگے۔ آن لائن بزنس کے ذریعے اب خوا تین گھر بیٹھے روزگار کما سکیں گی۔ ایک نجی تنظیم ان کے بنائے گئے دستکاری کے نمونوں کو آن لائن بزنس فراہم کررہی ہے ۔ اسی سلسلے میں نجی تنظیم کی جانب سے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں نر مند خوا تین کے دستکاری کے نمونوں کی نمائش بھی لگائی گئی۔ ہنر مندخواتین کا کہنا تھا کہ وہ نجی تنظیم کے پلیٹ فارم سے با آسانی گھر بیٹھے روزگار کما سکیں گی۔ نمائش میں آئی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ جب چاہیں آن لائن خریداری کر سکیں گی۔ نجی تنظیم کی جانب سے آن لائن سروس متعارف کروانے کے بعد اب بلوچستان کے دیہی علاقوں کی خواتین کو بھی بڑی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔