Thursday, May 9, 2024

کوئٹہ ، گھر میں گیس لیکیج  کے باعث پانچ افراد دم گھٹ کر جاں بحق

کوئٹہ ، گھر میں گیس لیکیج  کے باعث پانچ افراد دم گھٹ کر جاں بحق
January 13, 2020
کوئٹہ   ( 92 نیوز) کوئٹہ   کےعلاقے مشرقی بائی پاس بکرہ پیڑی کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث  دم گھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ۔  جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں ۔ ریسکیو  اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل  کر دیا ۔