Friday, April 26, 2024

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، بچے سمیت 3 افراد جھلس گئے

کوئٹہ: گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، بچے سمیت 3 افراد جھلس گئے
November 17, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) وادی کوئٹہ میں موسم سرما کا اغاذ ہوتے ہی گیس لیکج کے دو دھماکوں میں ایک بچے سمیت تین افراد جھلس گئے۔
وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں کیا چلیں سوئی گیس کا استعمال بھی بڑھ گیا اور ساتھ ہی گیس لیکج سے پہلا دھماکہ بھی ہوا۔ اسپینی روڈ پر ہوٹل کے اوپر بنے کرائے کے کمرے میں اپنے بیوی اور دو بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر محمد حنیف نے صبح جیسے ہی ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی ایک زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کمرے میں آگ لگ گئی اور محمد حنیف اور پانچ سالہ بیٹا جھلس گیا۔ محمد حنیف اور ان کے بیٹے کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کے ایمرجنسی برن وارڈ منتقل کیا گیا۔
دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ایک روز قبل محکمہ کی جانب سے گیس کی نئی فیٹینگ کی گئی تھی جس میں کہیں کوئی لیکج رہ گیا۔
گیس لیکج کا دوسرا دھماکہ کلی نوہسار میں ہوا جس میں کمرے میں اگ لگ جانے کے باعث ایک شخص جھلس گیا۔