Friday, March 29, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
March 3, 2020
لاہور (92 نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کا دلچسپ ایونٹ پاکستان میں جاری ہے ۔ آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں ہیں۔ ،لاہور قلندرز کو پی ایس ایل فائیو  میں مسلسل تین شکست کے بعد پہلی کامیابی کی تلاش ہے  ، اب دیکھنا یہ ہے کہ شکست کے بھنور میں پھنسی لاہور قلندرز کی ٹیم آج کامیابی حاصل کر سکے گی یا ایک بار پھر شکست کی خفت برداشت کرنا پڑے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں ابھی تک پانچ  میچز کھیل  کر تین میں کامیابی سمیٹی  اور دو میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور قلندرز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔