Friday, March 29, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی
February 27, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر پورا کر لیا۔ بین کٹنگ نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور 17 گیندوں پر بیالیس رنز بنائے۔ سرفراز نے 33، محمد نواز نے 25، جیسن رائے نے 50 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 12 ،شین واٹس 9، اعظم خان 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے فہیم اشرف، احمد صفی عبداللہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کی۔ انگرام اور شاداب کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 187 رنز بنائے تھے۔