Monday, September 16, 2024

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ‘ کل پاکستان سپرلیگ کا پہلا مقابلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ‘ کل پاکستان سپرلیگ کا پہلا مقابلہ
February 3, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) کرکٹ کے دیوانوں کے لئے صرف ایک اور دن کا انتظار۔ آ رہا ہے پی سی بی کا شاہکار۔ سپر سٹارز سے سجی پاکستان سپر لیگ کل یو اے ای میں شروع ہو گی۔ پانچ ٹیمیں یو اے ای کے صحراو¿ں میں چوبیس فروری تک میلہ لگائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے دیوانوں کا لہو گرمانے آ گئی ہے پاکستان سپر لیگ۔ اب دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں ہوں گی یو اے ای کے میدانوں پر جہاں اکیس دن میں چوبیس سنسنی خیز میچ کھیلے جائیں گے۔ دنیا کے خطرناک باولرز اپنی برق رفتاری سے بجلی گرائیں گے تو بے خوف بیٹسمین بلے سے رعب جمائیں گے۔ پہلا میچ سرفراز احمد کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی پرامید ہیں کہ لیگ پہلے ہی میچ سے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامیاب ہو جائے گی۔