Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن سے سینئر نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا

کوئٹہ کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن سے سینئر نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اغوا
December 14, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن سے سینئر نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا جبکہ وزیر داخلہ نے بازیابی کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے بولان میڈیکل کمپلیکس میں تعینات ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ابراھیم کی گاڑی کو ماڈل ٹاون  سےبرآمد کیا گیا جس کے تمام شیشے توڑ دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے گاڑی اپنی تحویل میں لیکر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے ورثاء نے اغواء سے متعلق تھانہ بجلی روڈ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔ دوسری جانب سے ڈاکٹرز تنظیموں نے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے آج تمام سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز سے بائیکاٹ اور ڈاکٹرزتنظیموں کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔ پی ایم اے کے رہنماء ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغواء کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔ وزیر داخلہ میر سلیم کھوسہ نے ڈاکٹر  کی بازیابی کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم کو جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے گا اور اغواء کار جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔