Sunday, May 19, 2024

کوئٹہ کے نوجوان نے اپنے شوق کو روز گار کا ذریعہ بنا لیا

کوئٹہ کے نوجوان نے اپنے شوق کو روز گار کا ذریعہ بنا لیا
January 27, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے الیکٹریکل انجینئر خرم چانڈیو نے اپنے شوق کو روز گار کا ذریعہ بنا لیا۔ بچپن میں گاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا شوق تو ہر بچے کو ہوتا ہے لیکن بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ چھوٹی عمر کا یہ شوق نوجوانی میں جنون کی شکل اختیار کر جائے۔ شوق کا کو ئی مو ل نہیں اور جب شوق ہو ایسا جو آ پ کے روز گار کا ذریعہ بھی بن جا ئے تو کیا ہی بات ہے۔ کو ئٹہ کے نوجوان الیکٹریکل انجینئر خرم چانڈیو کو بچپن میں گاڑیاں جمع کرنے کا شوق تھا جو بڑے ہو کر جنون بن گیا۔ یہ انجینئر اب ٹر کوں اور بسوں کے نمونے تخلیق کرتا ہے ۔ خرم ایک نجی سسپتال میں بطور بائیو میڈیکل انجینئر فرائض سر انجام دے رہا ہے جہاں سے ملنے والی رقم یہ اپنے شوق کی تکمیل پر لگا دیتا ہے۔ یہ ٹرک اور بس کے ایسے نمونے تخلیق کر تا ہے کہ جنہیں دیکھ کر حقیقت کا گماں ہو تا ہے۔ خرم کے اس فن کی مانگ صرف ملکی ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ہے۔ لا ئٹس ہوں یا ہارن، ثقافتی ڈیزائن یا پینٹنگ ، ایسا ٹرک آرٹ کے ہر شئے میں اس انجینئر کی مہارت کمال نظر آتی ہے۔