Sunday, May 19, 2024

کوئٹہ ، امام بارگاہ ناصر العزا پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول

کوئٹہ ،  امام بارگاہ ناصر العزا پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز کو موصول
May 31, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) گزشتہ شب کوئٹہ کے میکا نگی روڈ پر وا قع امام بارگاہ ناصر العزا پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ فو ٹیج میں حملہ آور کوخاتون کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ فوٹیج میں حملہ آور امام بارگا ہ کے دروازے کے قریب جاتے نظر آ رہا ہے مگر پو لیس کے روکنے پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی مگر صرف ڈیٹو نیٹر ہی پھٹ سکا جس سے قریب کھڑا ایک پو لیس اہلکار زخمی ہوا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پو لیس کی بر وقت کارروائی سے کوئٹہ شہر بڑے سانحہ سے بچ گیا۔ دوسری جانب تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرہ سے مدد مانگ لی۔ ابتدا ئی رپورٹ کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آ ور کو امام بارگاہ سے 2 سو 10 فٹ کے فاصلے پر مار گرایا۔ پو لیس کے مطابق امام بار گاہ کی جانب آنے والے راستوں میں دکانوں اور دیگر عمارتوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ میں آج یوم القدس کی ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ جمعة الودع کے موقع پر کوئٹہ میں تمام مساجد اور امام بارگا ہوں کے باہر بھی سیکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے۔