Friday, April 26, 2024

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
December 19, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے چار گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈی آئی جی فدا حسن کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ چار سے پانچ کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ادھر قندھاری بازار میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ موٹر سائیکل میں نصب دھماکے کا مقدمہ نامعلوام افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی کی وارداتوں سمیت ایکسپوزو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔