Saturday, May 11, 2024

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا، 5 افراد جاں بحق
January 8, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ سردی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے گیس کاہیٹر نہ جلا تو گھر کے سربراہ نوید شہزاد نے کمرے میں گیس کا چولہا جلا لیا جس سے خارج ہونے والی گیس نے کمرے میں موجود نوید شہزاد ان کی اہلیہ ریما، 12 سالہ ردا ، 10 سالہ احمد اور 8 سالہ ندا کی سانس کب روک دی کسی کو پتا نہ چلا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے رشتے دار نے بتایا کہ انہیں نوید شہزاد کے بھائی نے فون پر بتایا کہ بھائی گھر کا دروازا نہیں کھول رہا جس پر علاقے کی پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس نے فوری طور پر گھر کا دروازا توڑ کر پانچوں افراد کی لاشیں نکال کر سول ہسپتال منتقل کیں۔ ہسپتال میں آئے رشتے دار زارو قطار روتے رہے ۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں ۔